کاروار،8 ؍جولائی (ایس او نیوز) جوئیڈا تعلقہ کے انشی گھاٹ پر بار بار چٹانیں کھسکنے کے واقعات پیش آنے کے بعد ڈپٹی کمشنر مولئ موہیلن نے اس راستے پر روزانہ شام 7 بجے سے صبح 7 بجے تک موٹر گاڑیوں کی آمد و رفت پر پابندی لگا دی ہے ۔ اس کی وجہ سے جوئڈا - لونڈا ریاستی ہائی وے 34 رات کے وقت بند رہے گا۔
خیال رہے کہ کچھ دن پہلے مرکزی جیالوجی ڈپارٹمنٹ کی ایک ٹیم نے اس راستے کا معائنہ کرنے کے بعد اس کے خطرناک ہونے کے سلسلے میں رپورٹ پیش کی تھی ۔ اب جبکہ مانسون کی تیز برسات جاری ہے تو کئی جگہ چٹانیں کھسکنے کے واقعات پیش آ رہے ہیں ۔ اس صورت حال کے پیش نظر ڈی سی اس سڑک پر رات کے وقت ٹریفک کے لئے پابندی عائد کر دی ہے۔